Online women's clothing boutiques in Pakistan
Updated: Feb 21, 2022
Elation Collection Pakistan's Most Trusted and Reputed Online Women's Clothing Store
موسم سرما میں دیسی ملبوسات کے ٹرینڈز
سردیاں شروع ہوتے ہی مارکیٹس میں چاروں طرف جینز اور ٹاپ شرگس کی ورائٹی نظر آنے لگتی ہے لیکن یہ صورتحال مشرقی خواتین کے لیے کئی بار مشکل صورتحال پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
بطور مشرقی خاتون آپ صرف مغربی ملبوسات میں گزارا نہیں کرسکتی تو آئیے آج بات کرلیتے ہیں مشرقی فیشنسٹا خواتین کے لیے کچھ دیسی آؤٹ فٹ ٹرینڈز کے حوالے سے ۔
شال کے ہمراہ ٹو پیس ایمبرائیڈڈ سوٹ
گرم شال سردی کے خاص پہناووں میں سے ایک ہے جس کے باعث سردی کے آغاز سے ہی مارکیٹس میں شال کے نت نئے اور دلکش ڈیزائن متعارف کروادیے جاتے ہیں۔
اس موسم سرما سوٹ پر شال اوڑھنے کے بجائے دوپٹے کے طور پر شال کا انتخاب ہی ٹرینڈکا حصہ ہے جس کے لیے آپ گہری رنگ کی شال کے ساتھ تھری پیس ڈریسز کے بجائے ہلکے رنگ کے ٹو پیس ایمبرائیڈڈ ڈریسز کا انتخاب کرکے دیسی ونٹر ٹرینڈ کو بآسانی فولو کرسکتی ہیں۔
اس کے علاوہ گلے اور آستینوں پر ہلکی سی کڑھائی کے ساتھ شال والے سوٹ بھی سردیوں کے مقبول ٹرینڈز میں سے ایک ہیں۔
کھدر اور لینن کے ملبوسات ایک بار پھر پرنٹڈ ڈیزائن میں ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں، آپ بھی ہلکے رنگوں کے ساتھ گہرے پرنٹڈ فیبرک کا انتخاب کرتے ہوئے سردیوں کی خوبصورت شاموں میں مزید جلوے بکھیر سکتی ہیں۔
ٹرینڈ فولورز خواتین کے لیے پرنٹڈ فیبرک پر اے لائن کوٹ بھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہوگا یا پھر سادہ شلوار قمیض پر شال کا انتخاب بھی مختلف مگر دلکش احساس ہوگا۔
کہا جاتا ہے کہ گہرے رنگ کے ملبوسات سردی کے احساس کو کم کردیتے ہیں لیکن ہمارا ماننا ہے کہ گہرے رنگ سردی کے احساس میں کمی کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو بھی پرکشش بنادیتے ہیں۔
آپ بھی اس موسم سرما پرپل ، بلیک، ڈارک گرین ، ایمرالڈ گرین جیسے رنگوں کا انتخاب کرتے ہوئے ونٹر ٹرینڈز کو فولو کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ان دنوں خواتین میں سنگل کلر آؤٹ فٹ ٹرینڈز زیادہ مقبول ہیں۔
https://www.elationpk.com/